ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز اضافہ، ممبئی میں پٹرول کے دام 90 سےمتجاوز

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز اضافہ، ممبئی میں پٹرول کے دام 90 سےمتجاوز

Mon, 07 Dec 2020 13:31:40    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍دسمبر (ایس او نیوز ؍یو این آئی)  سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز مسلسل چھٹے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے تجارتی شہر ممبئی میں آج ڈیزل 80 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 90 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول 30 سے ​​33 پیسے اور ڈیزل 25 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 83.71 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 90.34 روپے اور ڈیزل 80.51 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ چنئی کی قیمتیں بالترتیب 86.51 اور 79.21 ہیں۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 85.19 روپے اور ڈیزل 77.44 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں دونوں ایندھن کی قیمت فی لیٹر اس طرح رہیں:

شہر پٹرول/ ڈیزل

دہلی 83.71 /73.87

ممبئی 90.34/ 80.51

چنئی 86.51/ 79.21

کولکتہ 85.19 /77.44


Share: